Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو شام کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، امریکہ

بدھ 12ستمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ ایران کو شام کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، امریکہ
٭ امریکی عدالت نے الخبر دھماکے پر ایران کو 104ملین ڈالر کے مواخذے کا پابند بنادیا
٭ خصوصی عدالت نے حزب اللہ کے عہدیداروں پر لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق الحریری کے قتل کا الزام دہرایا
٭ ایران نے بغداد اور اربیل سے اپنے کرد مخالفین تہران کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا
٭ یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی نے یمنی حکومت اور عرب اتحاد کے بامقصد انداز کو خراج تحسین پیش کیا
٭ پوری دنیا میں 821ملین افراد فاقوں میں مبتلا ہیں، اقوام متحدہ
٭ لیبیا کی سرکاری فوج کے سربراہِ اعلیٰ خلیفہ ہفتر نے قطر پر الجزائر کے ساتھ جھگڑا کرانے کی کوشش کا الزام عائد کردیا
٭ عرب وزرائے خارجہ نے” اونروا“ کو باقی رکھنے کا عہد اور اسے نقصان پہنچانے کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا
٭ سرگرم فلسطینی رضاکاروں نے الخان الاحمر میں نیا قریہ آباد کرنے کا عندیہ دیدیا
٭ اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے والے قانون کے خلاف فلسطینیوں نے یک روزہ مکمل ہڑتال کا فیصلہ کرلیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: