Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور نے چلتی کار سے کچرا پھینکنے والے کو گاڑی سے اتار دیا

سینٹ پیٹرز برگ ....  دنیا کے تقریباً تمام بڑے شہرو ں میں مقامی انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششیں کرتی رہتی ہے اور اس سلسلے میں انکی یہ کوشش بھی ہوتی ہے کہ دور افتادہ علاقوں میں جہاں صفائی عملہ نہیں ہوتا گاڑیوں سے سفر کرنے والے افراد اپنے کھانے پینے کی چیزوں کی باقیات اور دیگر استعمال شدہ اشیاء کو سڑک  پر ہرگز نہ پھینکیں مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ سڑکوں کو خالی دیکھ کر کھڑکی سے یہ ساری ناپسندیدہ چیزیں باہر پھینک دیتے ہیں  اور ایسے کئی مسافر اگر اس راستے سے گزریں تو کچھ ہی دیر بعد سڑک پر کچرے کا انبار لگ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں  ایک مسافر نے اس وقت کیا جب  وہ ٹیکسی کے ذریعے کہیں جارہا تھا۔ سفر کے دوران اس نے کچھ چیزیں استعمال کیںاور ڈرائیور سے مشورے کے بغیر استعمال شدہ اشیاء  کوکھڑکی سے باہر پھینک دیا۔ مگر اسکی یہ حرکت ہوشیار اور ذی شعور ڈرائیو رکی نظروں سے  پوشیدہ نہیں رہی۔ اسے یہ سب کچھ دیکھتے ہی غصہ آگیا اور اس نے گاڑی روکی اور مسافر کو کھینچ کر گاڑی سے باہر نکالا اور سڑک کے کنارے چھوڑ کر چلتا بنا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ وڈیو گزشتہ مہینے  سینٹ پیٹرز برگ کے نواحی علاقے میں تیار ہوئی ہے۔  لوگوں کا کہناہے کہ ٹیکسی ڈرائیور  میں ماحولیاتی شعور  شاید مسافر سے زیادہ تھا اس لئے اس کے غصے کی انتہا نہیں رہی تھی۔ پہلے تو اس نے گاڑی روک کر مسافر کو اترنے کیلئے کہا مگر جب مسافر گاڑی سے اترنے  پر رضا مند نہ ہوا تو اس نے زبردستی گاڑی سے کھینچ کر اسے باہر نکالا اور اسے چھوڑ کر آگے چلا گیا۔ اس پورے واقعہ میں جو ٹیکسی بار بار نظر آئی وہ بی ایم ڈبلیو تھی۔ وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ مسافر نے سینٹ پیٹرز برگ کے ایک اشارے میں چند لمحے گاڑی کے کھڑے رہنے پر ایک خالی بوتل بھی پھینکی تھی اس موقع پر ڈرائیور نے خو دکو قابو کیا مگر کچھ دور جاکر مسافر نے مزید چیزیں سڑک  پر باہر پھینکی تو ڈرائیو رکو غصہ آگیا او راس نے مسافر کو ٹیکسی سے اتار دیا۔ لوگوں نے اس وڈیو کو دیکھ کر ڈرائیور کی تعریف کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سائنسدانوں نے مستقبل کی مریخ بستیوں کا نقشہ تیار کرلیا

شیئر: