Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی کمیشن نے عام آدمی پارٹی کو بھیجا نوٹس

نئی دہلی۔۔۔۔انتخابی کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں گڑ بڑ اور چندے کے حساب کتاب کو چھپانے کے معاملہ میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔کمیشن نے آج عام آدمی پارٹی کو نوٹس جاری کرکے اسے 20دن کے اندر جواب دہی کا پابند بنایا۔کمیشن کے ڈائریکٹر وکرم بترا کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق عام آدمی پارٹی نے انتخابی کمیشن کو 30ستمبر 2015کو اپنی پارٹی کے چندے کا حساب بھیجا تھا اور بعد میں 20مارچ 2017کو ترمیم شدہ حساب بھیجا لیکن ان دونوں کی تفصیلات میں کافی فرق پایاگیاہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ہواباز یونیفارم تبدیل کرکے فرسٹ کلاس میں جاکر سو گیا

شیئر: