سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اردن کے فرمانروا کا مکتوب موصول
مکتوب سعودی عرب اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بدھ کو اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکتوب سعودی عرب اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔
مملکت میں اردن کے سفیر ڈاکٹر ھیثم ابو الفول نے ریاض میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے کثیر الجہتی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امرر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
