Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفظ قرآن سے ایک ملین طلباءو طالبات منسلک

ریاض ...مملکت کے تمام علاقوں میں قرآن کریم حفظ کرنے والی طالبات و طلباءکی تعداد 10لاکھ تک پہنچ گئی۔ ان میں 64فیصد لڑکیاں ہیں۔ الوطن اخبار نے اس کی تفصیلا ت دیتے ہوئے کہا کہ تحفیظ قرآن کی انجمنوں میں 3لاکھ78ہزار367طلباء، 6لاکھ81ہزار812 طالبات قرآن کریم حفظ کررہی ہیں۔ دونوں کی مجموعی تعداد 10لاکھ60ہزار179ہے۔ حفظ قرآن کی کلاسوں اور حلقوں کی تعداد 44 لاکھ 474ہے۔ اساتذہ کی تعداد 20 ہزار80اور استانیوں کی تعداد 29 ہزار936ہے۔ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کا کہنا ہے کہ مملکت میں تحفیظ قرآن کی انجمنوں کی تعداد 180ہے۔ 
 

شیئر: