Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اقتصاد مالیاتی و اقتصادی تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لے ، شوریٰ

ریاض.... مجلس شوریٰ نے وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی کو اقتصادی و مالیاتی تبدیلیوں کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمودار ہونے والے مثبت اور منفی اثرات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ شوریٰ نے وزارت اقتصاد سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اقتصادی اور مالیاتی تبدیلیوں کی بابت یہ پتہ بھی لگائے کہ مختلف پروگراموں، پالیسیوں اور اہداف پر انکے کیا اثرات مرتب ہونگے۔ علاوہ ازیں تبدیلیوں سے ہم آہنگ مناسب منصوبہ بندی کی اسکیمیں بھی تجویز کی جائیں۔ شوریٰ نے وزارت مذکور سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی اقتصاد پر تیل کے ماسوا آمدنی بڑھنے سے رونما ہونے والے اثرات کا بھی جائزہ لے اور ممکنہ منفی اثرات کم کرنے کیلئے مناسب سفارشات بھی پیش کرے۔ یہ مطالبہ بدھ کو نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ المعطانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا۔

شیئر: