Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں آئندہ خطرناک وبا ءگایوں کی وجہ سے پھیلے گی، نئی تحقیق

ہیلسنکی.... عالمی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں آئندہ جو خطرناک وباءپھیلنے والی ہے انکی بنیادی وجہ گائے ہوسکتی ہے کیونکہ کرم کش ادویہ کو خاطر میں نہ لانے والے جراثیم جن میں ایم آر ایس اے کے جراثیم بھی شامل ہیں اب جانوروں سے نکل کر انسانی جسم میں سرایت کرنے لگے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ مرتب کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ تجربات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ان خطرناک جراثیم میں کچھ ایسی جینیاتی تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں جنکی مدد سے وہ انسان پر اثر انداز ہوجاتی ہیں اور یہی وہ تبدیلیاں ہیں جو انہیں انتہائی موثر اینٹی بائیوٹک ادویہ سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ واضح ہو کہ ایم آر ایس اے جراثیم کی وجہ سے کئی جان لیوا بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ جن میں نمونیہ، مرگی اور گومڑ بن جانے کی بیماریاں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ایم آرایس اے نامی جراثیم پر اینٹی بائیوٹک میتھی سلین کا اثر رفتہ رفتہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے صورتحال کو دہشتگردی جیسی خطرناک صورتحال سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ کیفیت یہ ہے کہ یہ بیماری کبھی بھی کسی وقت کسی بھی جگہ اور کسی بھی ملک میں نظر آسکتی ہے۔

شیئر: