Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس نےگڑگاؤں کی مدینہ مسجد کو سیل کردیا

گروگرام۔۔۔۔ گڑگاؤں کی شیتلا کالونی میں واقع مدینہ مسجد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے سیل کردیا۔ چند دن قبل بعض ہندوتنظیموں نے مسجد کے لاؤڈاسپیکر پر اعتراض کیاتھا جس پر کارروائی کی گئی۔اس کارروائی سے مسلم طبقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ تعصب سے کام لے رہی ہے۔ ایس ایچ او کی موجودگی میںکارپوریشن کی طرف سے مسجد بند کی گئی۔ واضح ہو کہ شیتلا کالونی میں 4برس قبل مدینہ مسجد تعمیر کی گئی تھی۔ گزشہ ماہ کھلے مقام پر نماز ادا کرنے کے سلسلے میں ہندو انتہاپسندوں نے تنازعہ کھڑا کیا تھا۔ اس وقت پولیس نے مسلمانوں سے نماز پڑھنے کے مقامات کی جو فہرست طلب کی تھی اس میں مدینہ مسجد بھی شامل تھی۔ مسجد سیل کرنے کی کارروائی کے بعد مسلم ایکتا منچ کے عہدیداروں نے ڈویژنل کمشنر ڈی سروس سے ملاقات کی۔ کمشنر نے بتایا کہ اس سلسلے میں مناسب کارروئی کیلئے ڈی سی کو ہدایت جاری کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -اسد اویسی کی الیکشن کمشنر سے ملاقات ، تلنگانہ میں انتخابات کا مطالبہ

شیئر: