Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش کی پابندی ختم، ہندی یا ہنگلش کے ذریعے ڈاکٹر بن سکتے ہیں

بھوپال ۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں میڈیکل کی تعلیم اور امتحانات کے دوران تقریباً40ہزار امیدواروں کیلئے زبان اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔ ریاست میں ہندی زبان میں امتحانی پیپر حل کرکے ایم بی بی ایس اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ بات مدھیہ پردیش میڈیکل یونیورسٹی کے امسال ہونیوالے فیصلے سے ممکن ہوسکی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلے کے بعد ہندی میڈیم کی اس ریاست میں ایم بی بی ایس کے علاوہ نرسنگ ، ڈینٹل، یونانی، یوگ، نیچوروپیتھی اور دیگر میڈیکل کی تعلیم اور امتحانات ہندی زبان میں دیئے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جبل پور میں قائم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر روی شنکر شرما نے بتایا کہ امتحانات کے دوران یہ معلوم کرنا ہوتا ہے کہ کسی طالب علم کو متعلقہ مضمون کے بارے میں معلومات ہیںی ا نہیں۔ اس سلسلے میں زبان کی کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے۔ اسی نظریے کے تحت تمام مضامین کے امتحانات انگریز ی کے بجائے ہندی یاانگلش مکس ہندی(ہنگلش) کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔وائس چانسلر نے بتایا کہ ریاست کی 10میڈیکل یونیورسٹیوں میں تاریخ میں پہلی بار ہوا جب ایم بی بی ایس کے طلبہ کو ہندی یا انگلش مکس ہندی میں امتحان دینے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح ہو کہ امسال ایم بی بی ایس سال اول کے1228میں سے 380یعنی لگ بھگ 31فیصد امیدواروں نے ہندی یا ہنگلش میں امتحانات دیئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات:ای وی ایم نے جتایااے بی وی پی کو،این ایس یو

شیئر: