Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی تجارت میں اصلاحات ناگزیر ہیں، چین

بیجنگ۔۔۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی نظام پوری طرح درست نہیں لہذا   اس میں اصلاحات متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کو مزید فعال بنانے کو بھی اہم قرار دیا۔ چینی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ڑاں ایو لیدریاں کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ یی نے کہا کہ اس بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا کہ موجودہ تجارتی نظام پوری طرح درست ہے تاہم بیجنگ حکومت ضروری اصلاحات کو متعارف کرانے کی حامی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ اس وقت چین اور امریکا تجارتی جنگ میں ملوث ہیں اور دونوں آزاد تجارت کے دعوے کرتے ہیں۔

شیئر: