Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف :طالب علم سے نام پوچھنا استاد کو مہنگا پڑ گیا

طائف.... طالب علم سے نام پوچھنا استاد کو مہنگا پڑ گیا ۔ " تمہارا نام کیا ہے " سنتے ہی ٹیچر منہ پر پڑنے والے مکے سے بے ہوش ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق طائف کمشنری کے ایک اسکول میں استاد جس کا کلاس میں پہلا دن تھا اپنے طلباءکا نام جاننے کےلئے انکا نام دریافت کرنا شروع کیا ۔ استاد حسب معمول ہر طالب علم کے پاس آکر ان سے نام دریافت کررہا تھا کہ وہ جب ایک طالب علم کے پاس آیا اور اس سے اسکا نام دریافت کرنا چاہا تو غیر متوقعہ طور پر طالب علم طیش میں آگیا اور استاد کے منہ پر مکا مارا اور کلاس سے بھاگ گیا ۔ حملہ اس قدر اچانک اور غیر متوقعہ تھا کہ استاد چکرا کر گر گیا اور اسکے منہ ا ور ناک سے خون جاری ہو گیا ۔ معلم کی یہ حالت دیکھ کر کلاس میں شور مچ گیا جس پر دیگر اساتذہ اور پرنسپل بھی مذکورہ کلاس میں پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر متاثرہ استاد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہلال الاحمر کو طلب کرلیا ۔ زخمی استادکو اسپتال بھجوا دیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ۔ مفرور طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ 

شیئر: