Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے امتحان کے امیدواروں کیلئے خصوصی ٹرین کا اہتمام

وارانسی۔۔۔۔ریلوے امتحانات میں شرکت کرنیوالے امیدواروں کی سہولت کیلئے لکھنؤ اور دانا پور کے درمیان خصوصی ٹرین کا اہتمام 15ستمبر سے شروع ہوگیا۔ یہ ٹرین 16اکتوبر تک لکھنؤ اور دانا پور کے درمیان آمدورفت کے 56چکر لگائے گی۔یہ ٹرین بنارس، جونپور، دلدار نگر ، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن( مغل سرائے) پر ٹھہرے گی۔لکھنؤ -دانا پور خصوصی ٹرین 15سے 27ستمبر پھر 29اور 30ستمبر۔یکم اکتوبر اور 13اکتوبر کو، پھر 13اکتوبر سے15اکتوبر تک چلے گی۔ دانا پور سے یہ ٹرین رات 11 بجکر 35منٹ پر روانہ ہوگی جو مختلف اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے امیدواروں کولیکر صبح ساڑھے 5بجے وارانسی پہنچے گی۔لکھنؤ سے خصوصی ٹرین 16ستمبر سے 28ستمبر ،30ستمبر اور یکم اکتوبر سے 5اکتوبر ،7سے 12اکتوبر ، 14سے 16اکتوبر تک چلے گی۔ یہ ٹرین لکھنؤسے رات ساڑھے 10بجے روانہ ہوگی جو اگلے دن بنارس صبح 3بجکر 50منٹ پر پہنچے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -کولکتہ : کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی،30گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

شیئر: