Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کی نئی اسمارٹ واچ‎

ایپل کمپنی نے نئی اسمارٹ واچ متعارف کرادی ہے۔ کمپنی نے اس واچ کو ایپل واچ فور نام دیا ہے۔اس واچ میں کمپنی نے 64 بٹ پروسیسر دیا ہے جو کہ ایپل واچ تھری کے مقابلے میں دوگنی تیز پرفارمنس کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واچ کا ڈسپلے بھی گزشتہ سال کے ماڈل سے 30 فیصد زیادہ بڑا ہے۔ کمپنی نے اس سال اپنی اسمارٹ واچ میں نئے فیچرز کو بھی متعارف کرایا ہے جس میں ایج ٹو ایج ڈسپلے ، زیادہ بہتر اسپیکرز ، راؤنڈ کارنرز ، فیورٹ کانٹیکس فیچر اور نیا واچ فیس شامل ہیں۔ ڈیوائس میں ہارٹ ریٹ سنسر بھی دیا گیا ہے یعنی یہ دل کے ردھم اور کم اور تیز دھڑکن کو شناخت کرسکے گی۔ واچ میں بلٹ ان سیلولر کنکٹیویٹی اور بلیو ٹوتھ کنکٹیویٹی بھی دی گئی ہے۔ کمپنی نے اس واچ کی ابتدائی قیمت 499 ڈالر طے کی ہے اور یہ 21 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: