Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عالمی نشریات کا حج پیغام

مکہ مکرمہ ... ... سعودی عالمی نشریات نے 10زبانوں میں دنیا بھر کے تمام براعظموں کے 62ممالک تک حج پیغام پہنچانے کا اہتمام کیا۔ یہ نشریات 1623ملین سے زیادہ نفوس کیلئے پیش کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عالمی نشریات نے ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کے چیئرمین داﺅد الشریان اور انکے معاون برائے نشریات عبدالعزیز الزاحم کی ہدایات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اپنی جملہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ابلاغی پیغام کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔57سے زیادہ سرکاری حج اداروں کی خدمات کا تعارف کرایا۔ 564سے زیادہ حج موضوعات پر آگہی فراہم کی۔ حرمین شریفین اور انکے زائرین کے حوالے سے سعودی عرب کی مساعی کو اجاگر کرنے کے ساتھ دینی اور ثقافتی آگہی بھی مہیا کی۔ 
 

شیئر: