Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے یوم الوطنی پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار مسرت

دوحہ(دانیال احمد) قطر کے یوم الوطنی پر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدآل ثانی، قطری حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ترقی ، امن اور استحکام کی دعا کی ہے۔قطر میں انجمن فروغ اردو ادب قطر کے سربراہ فرتاش سید نے کہا ہے کہ قطر کے قوم دن کی خوشی میں پاکستانی کمیونٹی برابر کی شریک ہے۔ہم اس پر مسرت دن میں قطری عوام کے ساتھ خوشی کا اظہار کریں گے کیونکہ قطر پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ پاک یوتھ سوسائٹی کے عرفان حیدر نے کہا کہ قطر کے یوم الوطنی پر حکومت اور عوام مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ملک کی امن وسلامتی کی دعا کرتے ہیں۔ گزرگاہ خیال کے غلام مصطفی انجم نے کہا قطر میں غیرملکی کارکنان کو بے حد خوشی ہے کہ وہ پر امن ملک میں قیام پذیر ہیں جہاں انہیں ان کے پورے حقوق دیئے جاتے ہیں۔بلال فہیم نے کہا کہ قطر کے قومی دن پر میں سب لوگوں کو بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ واقعی ہمارے لئے خوشی کا دن ہے۔ اللہ سر زمین قطر کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ایسی بےشمار خوشیاں دکھائے۔ محکمہ صحت کے غلام مصطفی انجم نے کہا کہ قطر میں مقیم تمام پاکستانی قطر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس ملک میں نہ صرف ہمارا روزگار وابستہ ہے بلکہ قطر سمیت تمام خلیجی ممالک مسلم امہ کا سرمایہ ہیں۔طلال شکیل کہاکہ اللہ  تعالی اس ملک کوہمیشہ آباد رکھے، اسے ہمیشہ امن اور سلامتی کا گہوارا بنائے رکھے۔ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ڈاکٹر لطیف خان مخلص نے کہا کہ قطر کی خوشی میں شریک ہونا ہر غیرملکی پر لازم ہے کیونکہ اس ملک کی ترقی اور استحکام امت کی ترقی اور استحکام ہے۔ عرفان یوسف نے کہا کہ قطر کے قومی دن کی خوشی میں مسرت کا اظہار ضرورکریں مگر اپنے شامی بھائیوں کو مت بھولیں۔ امیرقطر نے یوم الوطنی پر جشن منانے سے اس لئے روکا ہے تاکہ لوگ اپنے شامی بھائیوں کو یاد رکھیں۔ضیغم عباس نے کہا قطر کا قومی دن ہم سب کے لیئے خوشی کا موقع ہے۔ اللہ اس ملک کو ہمیشہ سلامت اور آباد رکھے۔ یہاں رہتے ہوئے ہمیں کبھی بھی وطن سے دوری کا احساس نہیں ہوا۔ قطر ہمارا دوسرا گھر ہے۔
 

شیئر: