Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسکولوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس؟

ریاض ....محکمہ زکوٰة و آمدنی نے نجی اسکولوں، ٹریننگ انسٹیٹیوٹس، اسکول یونیفارم فروخت کرنے والی دکانوں اور اسٹیشنری بیچنے والی دکانوں پر چھاپے مار کر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی 187خلا ف ورزیاں ریکارڈکیں۔ چھان بین سے پتہ چلا کہ ایسے افراد جو ویلیو ایڈڈٹیکس میں خود کو رجسٹرنہیں کرائے ہوئے ہیں وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس بل جاری کررہے ہیں۔ بعض لوگ اندراج کرائے ہوئے ہیں تاہم ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول نہیں کررہے ہیں۔ تیسری خلاف ورزی یہ سامنے آئی کہ بل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نمبر درج نہیں کیا جارہا ۔ محکمہ زکوٰة و آمدنی کے انسپکٹرز نے ایک ہفتے کے دوران 1577چھاپے نجی اسکولوں پر مارے۔
 

شیئر: