Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی مثالی ایمانداری ، قیمتی سامان تھانے پہنچا دیا

 گورنر ریاض ریجن کی ہدایت پر پولیس ڈائریکٹر نے تعریفی سند دی
ریاض ( ارسلان ہاشمی ) گورنر ریاض ریجنل پولیس ڈائریکٹر نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کومثالی ایماندار ی پر تعریفی سند اور تحفہ دیا۔ ریجنل پولیس ترجمان نے اردونیوز کو بتایا کہ گورنر ریاض ریجن شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل فہد المطیری نے پاکستانی لیموزین ڈرائیور کی مثالی ایمانداری پر اسے تعریفی سند دی ۔ نیاز بادشاہ نامی پاکستانی کی لیموزین میں کسی سواری کی قیمتی اشیاءرہ گئی تھیں سواری اتارنے کے بعدجب وہ گھر پہنچا توگاڑی میں چیزیں دیکھ کر اسے یاد نہیں آیا کہ وہ کسی کی ہوسکتی ہیں ۔ نیاز قیمتی اشیاءلے کر سیدھا پولیس اسٹیشن گیا اور تمام حالات تھانےدار کو بتا دیئے ۔ پولیس آفیسر نے نیاز بادشاہ کی مثالی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے اس کے لئے گورنر ریاض ریجن کی ہدایات کے پیش نظر تعریفی سند جاری کی ۔ پولیس نے تمام قیمتی اشیاءاس کے اصل مالک کو پہنچا دیں ۔ 

شیئر: