Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: افغانستان نے سپر 4میں جگہ بنا لی، سری لنکا باہر

 
ابوظبی: افغانستان نے 91رنز سے فتح حاصل کر کے ایشیا کپ کے سپر فور میں جگہ بنا لی۔250رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم کو 158رنز پر پویلین بھیج دیا۔ سری لنکا گروپ بی میںمسلسل دوسری شکست کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ایک ہی میچ جیت کر سپر 4مرحلے کیلئے کوالیفائی کر گئی۔  ابوظبی میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 249رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ محمد شہزاد اور احسان اللہ نے نسبتاً بہتر آغاز فراہم کرتے ہوئے 57رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد شہزاد 34 رنزبناکر آوٹ ہوئے جس کے بعد احسان اللہ نے رحمت شاہ کے ساتھ مل کر 50 رنز کی شراکت قائم کی، احسان اللہ 45 رنز بناکر پویلین لوٹے۔کپتان اصغر افغان صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم رحمت شاہ نے حشمت اللہ کے ساتھ مل کر اسکورآگے بڑھایا ۔رحمت شاہ نے نصف سنچری بناتے ہوئے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے ، حشمت اللہ 37 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ تجربہ کار بلے باز محمد نبی کی اننگز صرف 15 رنز تک محدود رہی اور نجیب اللہ زردان 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔سری لنکا کے تشارا پریرا نے 5وکٹیں حاصل کیں، دننجایا نے2وکٹیں حاصل کیں ۔ہدف کے حصول کیلئے آئی لینڈرز ایک بار پھر بہتر کھیل پیش نہ کرسکی۔ وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔ سری لنکا کی طرف سے تھرنگا نے 36اور ڈی سلوا نے 23رنز بنائے جبکہ پریرا نے 28رنز بنا سکے۔کپتان انجیلو میتھیوز نے22رنز بنائے۔ مجیب الرحمان، راشد خان، گلاب دین اور محمد نبی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ گروپ اے میں پاکستان دوسرے جبکہ ہندوستان پہلے میچ میں19ستمبر کو آمنے سامنے ہوںگے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: