Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی دیکھ بھال کیلئے حیرت انگیز اور خطرناک طریقے استعمال کئے گئے

لندن .....  بچوں کی نگہداشت کوئی آسان کام نہیں۔ اسکے لئے والدین کو اچھی خاصی تربیت لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یورپ نے تو اس سلسلے میں میڈیکل کالجز وغیرہ میں’’ پیڈا گوگی‘‘ کے نام سے  بچوں کی تربیت دینے کا شعبہ بھی قائم کردیا ہے جہاں باقاعدہ نصاب کے تحت والدین کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا کس طرح خیال رکھ سکتے ہیں۔ مگر اس حوالے سے آن لائن گیلری پر شائع ہونے والی تصاویر میں سے ایک میں ایسا خوفناک منظر بھی دیکھنے میں آتا ہے جس میں والدین نے ایک ننھے بچے کو بہت بڑے سانپ کے ساتھ کھیلنے کیلئے چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو جہاں حیرت انگیز ہیں وہیں خوفناک بھی اور مضحکہ خیز بھی۔  حال ہی میں آن لائن قائم ہونے والی گیلری پر تصاویر میں سے ایک میں  والدین نے اپنے ننھے بچے کو بہت بڑے سانپ کے پاس چھوڑا ہوا ہے اور سانپ نے بچے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دوسری تصویر میں والدین نے اپنے بچے کو کھیلنے کودنے کیلئے چھوڑ دیا ہے اور اس کی جانب سے اتنے غافل نظر آتے ہیں کہ وہ ایک سلائڈ پر چڑھا اور پھر نیچے آگرا مگر والدین کو اس کی کوئی خبر نہیں ہوئی۔ تیسری تصویر میں ایک ماں بس کے سفر کے دوران سیٹ نہ ملنے پر اپنے بچے کی پش چیئر پر بیٹھی نظر آتی ہے۔  اسکے علاوہ بھی گوناگوں تصاویر ہیں جنہیں سمجھنے سے عقل قاصر اور نظر حیران ہوتی ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ گیلری پر جو تصاویر جاری ہوئی ہیں ان سے ان والدین کو خاص فائدہ پہنچے گا جو بچوں کو دیکھ بھال  کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے کیلئے مختلف اداروں میں داخلہ لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  روزگار کے 7کروڑ 50لاکھ مواقع ختم ہوجائیں گے ، ماہرین

شیئر: