Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان جدہ پہنچ گئے، آج عمرہ ادا کریں گے

ارسلان ہاشمی۔ جدہ
 
جدہ: وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں جدہ پہنچ گئے۔ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مکہ مکرمہ کےڈپٹی گورنرشہزادہ شہزادہ عبداللہ بن بندر، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان،  سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین اورمشیرتجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزير اعظم آج عمرہ ادا کرنے نے بعد کل دوپہرکو شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔جدہ میں ان کے اعزاز میں شاہی ظہرانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ کمیونٹی سے بھی ان کی ملاقات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
 

شیئر: