پارسل کی وصولی کےلیے یکم جنوری سے نیشنل ایڈریس لازمی
پارسل کی وصولی کےلیے یکم جنوری سے نیشنل ایڈریس لازمی
ہفتہ 26 جولائی 2025 17:37
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ڈلیوری سروسز کے معیار کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے‘(فوٹو، ایکس)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے کسی بھی پارسل کی وصولی کےلیے نیشنل ایڈریس کی شرط پرعمل درآمد لازمی ہوگا۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنے ایکس اکاونٹ پرڈلیوری سروسز کی کمپنیوں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی پارسل کی ڈلیوری کےلیے صارف کا نیشنل ایڈریس حاصل کیا جائے۔
نیشنل ایڈریس ’عنوان الوطنی‘ کے بغیر کمپنیاں پارسل وصول نہ کیا جائے بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایڈریس کی شرط سروسز کے معیار کو بہتر کرنا اور ڈلیوری خدمات کو نہ صرف آسان بنانا ہے بلکہ اس سے ڈلیوری سروسز کمپنیوں کے نمائندوں کا بھی فائدہ ہوگا ۔
واضح رہے ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیشنل ایڈریس کے حوالے سے قبل ازیں مہلت دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈلیوری سروسز کے لیے عنوان الوطنی کو لازمی کیا جارہا ہے۔
نیشنل ایڈریس کی رجسٹریشن سبل ، توکلنا اور ابشر کے ذریعے کی جاسکتی ہے(فوٹو، ایکس)
اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ مملکت میں لاجسٹک کمپنیوں کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے نیشنل ایڈریس کی رجسٹریشن مختلف پلیٹ فارمز جن میں ’سبل‘ (سعودی ڈاک) ’توکلنا‘ اور ’ابشرافراد‘ شامل ہیں میں کی جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔