Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: اہم گروپ میچ آج ہوگا،پاک ہند مد مقابل

دبئی:ایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں گروپ مرحلے کا سب سے اہم میچ پاکستان روایتی حریف ہند سے کھیلے گا۔ ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل ہونے والا ایشیائی کرکٹ ٹورنامنٹ اس خطے کی تمام بڑی ٹیموں کے لئے ٹیسٹ کیس اور میگا ایونٹ کی تیاریاں جانچنے کا پیمانہ ہے۔ ٹیموں کی طاقت کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان اور ہند آسانی سے سپر فور مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کی شکست، تھکاوٹ اور اعصابی ٹوٹ پھوٹ کے سے ٹورنامنٹ میں شامل ہے جبکہ اس کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین اور کپتان ویرات کوہلی بھی آرام کی غرض سے شامل نہیں۔ روہت شرما کی قیادت میں ون ڈے ٹیم پھر بھی بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر نوجوان کھلاڑیوں پر زیادہ انحصارکرتی نظر آ رہی ہے۔ سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ ہند کے ساتھ ہر میچ دباو کا حامل ہوتا ہے اور ہم ہار جیت کی پروا کئے بغیر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔لڑکوں کوکہا ہے کہ 100فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ پاکستانی ٹیم کو ہند کے مقابلے میں عرب امارات کی گراونڈ کنڈیشن کا زیادہ تجربہ ہے۔ اس کا ریکارڈز بھی بہتر ہے، پاکستانی ٹیم سپر فیورٹ ہے۔ ہند نے 5اور پاکستان نے 2مرتبہ ایشیا کپ جیتا ہے، اس مرتبہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے امکانات ظاہر کئے جارہے لیکن ماہرین کے مطابق اعداد وشمار سے قطع نظر میچ والے دن کی کارکردگی ہی فیصلہ کن ثابت ہو گی۔ ہندوستانی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں48میچوں میں سے 31میں فتح سمیٹی اور 16میں شکست کھائی ہے ۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ پاکستان نے 44ون ڈے میچوں سے 26جیتے، 17ہارے ،ایک میچ بغیر نتیجے کے رہا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: