Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہندمیچ: وزیراعظم عمران خان کی اسٹیڈیم آمد متوقع

 
دبئی:وزیراعظم عمران خان کی پاک ہند میچ دیکھنے کیلئے دبئی اسٹیڈیم میں آمد متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیڈیم میں آتے ہیں تو کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔ کنڈیشنز تمام ٹیموں کیلئے یکساں سازگار ہے۔ سفارتی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے عمران خان دبئی میں پاک ہند کرکٹ میچ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستا ن ٹیم کو ہند کے مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان اور ہند کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں 3 مرتبہ آمنے سامنے آئیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور ہندکا پہلا میچ آج ہوگاہے اور اس کے بعد دونوں ٹیمیں 23ستمبر کو سپر 4مرحلے میں ٹکرائیں گی ۔ وقار کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں جتنا زیادہ آپس میں کھیلیں گی پاک ہند تعلقات بھی اتنے ہی بہتر ہوں گے اور لوگوں کو اچھی کرکٹ بھی دیکھنے کو ملے گی۔ شائقین پا ہند کرکٹ کے لئے ترسے ہوئے ہیں۔ ان میچزمیں تفریح اورجذبات دونوںملیں گے ۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں پاک ہند میچ اتنے دباو میں نہیں ہوتا تھاکیونکہ کرکٹ باقاعدہ ہوتی تھی۔ پاک و ہند جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گے اس سے نہ صرف شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی بلکہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کیلئے بھی اچھا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: