Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہرائچ: بخار سے 70 معصوم بچوں کی موت سے سنسنی

بہرائچ۔۔۔۔ضلع بہرائچ میں 45 دنوں کے دوران 70 بچوں کی بخار سے اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ 86 مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ ان میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔اس بیماری سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے۔ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے سبب مریضوں کا علاج زمین پر بیڈ لگا کرکیا جارہا ہے۔مرنیوالوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اسپتال میں سنسنی پھیل گئی۔سی ایم ایس ڈاکٹراوپی پانڈے نے بتایا کہ اسپتال میں بہرائچ ہی نہیں شراوستی، گونڈہ اوربلرام پوراضلاع کے  بھی مریض داخل کرائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 بچوں کی موت ہوچکی ہے جن میں سے2 برتھ اسپیسیا ،2بچوں کی دماغی بخار اورایک بچے کی نمونیا سے موت ہوئی۔ ضلع اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں 40 بستر دستیاب ہیں۔زیر علاج بچوں کے والدین نے اسپتال انتظامیہ پرلاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بر وقت علاج نہیں ہورہا ۔انہیںاس بات کا خوف ہے کہ کہیں زمین پر لٹاکرعلاج کرنے سے بچوں میں انفیکشن نہ ہوجائے۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی: سابق ریاستی وزیر سنگیتا کو سسرال والوں نے زندہ جلادیا

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: