Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے سے سیاہ تل اور بلیک ہیڈز کیسے ختم کریں ؟

اکثر اوقات چہرے پر سیاہ تل بننا شروع ہو جاتے ہیں جو خوبصورتی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ پریشانی کا باعث بنتے ہیں ۔ سیاہ تلوں کو ختم کرنے کے لیے ایلوویرا جیل اور ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر اسے تل پر لگا کر آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں ۔ آدھے گھنٹے بعد تازہ پانی سے منہ دھو لیں ۔ مسلسل استعمال سے تل ختم ہو جائیں گے ۔ 
چہرے کی جلد اور ناک پر بننے والے بلیک ہیڈز بھی چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں ۔ ان سے جان چھڑانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق لے کر اس میں ایک چٹکی بورک پاؤڈر اور  ایک چٹکی چینی ملا لیں اور کسی بوتل میں ڈال کر کچھ دن کے لئے چھوڑ دیں ۔ اسے  چہرے کی چھائیوں اور بلیک ہیڈز پر لگائیں آپکے بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے اور جلد نکھر جائے گی ۔
چہرے سے داغ دھبے اور چھائیاں دور کرنے کے لیے لیموں اور چینی کا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں اور کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔ کچھ روز لگاتار استعمال کرنے سے داغ  اور چھائیاں دور ہوجائیں گی ۔ 
چہرے کے کھلے مسامات اور اضافی چکنائی کو کنٹرول کرنے کے لیے چہرے پر کھیرے کا ماسک لگائیں ۔ پہلے اپنا چہرہ بیسن سے دھوئیں اور خشک کرکے روئی کی مدد سے کھیرے کا رس سارے چہرے پر لگائیں ۔ آدھے گھنٹے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ یہ ماسک چکنی جلد کی حامل خواتین کےلئے بہت مفید ہے ۔

شیئر: