Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے عمران خان کی ملاقات

ارسلان ہاشمی۔ جدہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات،  تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق موجود تھے۔ پاکستانی وزیراعظم کی ایوان شاہی میں آمد کے موقع پر اگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی وفد سے تعارف کرایا گیا۔ شاہ سلمان کا تعارف پاکستانی وفد کے اراکین سے کروایا گیا۔
 
باخبر رہیں، واٹس ایپ جوائن کریں

 

شیئر: