Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم

پاکستان سے لوٹنے والے افغانوں کے کیمپ میں اشیا تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے مختلف ممالک میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ افغانستان میں طورخم باڈر پر موجود عمری کیمپ میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیموں نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں واقع طورخم باڈر پرقائم کیمپ میں پاکستان سے افغانستان لوٹنے والے خاندانوں میں اشیائے خورونوش تقسیم کی۔
شاہ سلمان مرکز کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ فراہم کی جانے والی امدادی اشیا سے کیمپ کے 678 افراد مستفیض ہوئے۔ فراہم کی جانے والی اشیا خورونوش  کے 113 پیکٹس تھے جن میں آٹے کی بوریاں ، تیل ، دالیں وغیرہ شامل تھیں۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ضرورت مندوں کی امداد کی جاتی ہے علاوہ ازیں ایسے علاقے جہاں پینے کے پانی کی قلت ہوتی ہے وہاں پانی کے کنوئیں بھی کھودے جاتے ہیں جبکہ طبی امدادی کیمپس بھی لگائے جاتے ہیں۔

شیئر: