Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوبنے سے بچاو کے عالمی دن کی مناسبت سے شہری دفاع کی مہم

آگاہی کیمپس مختلف مالز اور اہم مقامات پر لگائے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
ڈائریکٹ جنرل آف سول ڈیفنس کی جانب سے ڈوبنے سے بچاو کے عالمی دن کی مناسبت سے مملکت کے مختلف شہروں میں آگاہی مہم کے حوالے معلوماتی کیمپس کا اہتمام کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہری دفاع کی ٹیموں نے مختلف شہروں کے معروف شاپنگ مالز اور اہم مقامات پر کیمپس کا انتظام کیا جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں معاشرے کو اس بارے میں باخبررکھتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد اور بچاو کے طریقوں سے مطلع کیا جاسکے۔
شہری دفاع کی جانب سے لگائے گئے آگاہی کیمپس میں جدید ترین آلات کی بھی نمائش کی جبکہ ڈوبنے والوں کو بچانے کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی لوگوں کو اہم معلومات مہیا کی گئیں۔

شہری دفاع کی جانب سے معلوماتی کتابچے بھی فراہم کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

سول ڈیفنس کی ٹیموں نے معلوماتی کتابچے بھی لوگوں کو فراہم کیے جن میں اس امر کی نشاندہی کی گئی تھی کہ پانی والے مقامات پر بچوں کے ساتھ کن احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔
شہری دفاع کے کیمپوں میں خواتین اہلکاروں کو بھی متعین کیا گیا تھا تاکہ وہاں آنے والی خواتین اور بچوں کو بہتر طریقے سے بچاو کے طریقوں سے آگاہ کیا جاسکے۔

 

شیئر: