Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا دورہ مملکت کی عالمی حیثیت کا ترجمان، اشرفی

ریاض...پاکستان علماءکونسل کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ا پنے پہلے بیرونی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرکے اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے عظیم الشان قائدانہ کردار کو اجاگر کیا ہے۔ اس دورے نے سعودی عرب اور پاکستان کے گہرے تعلقات کا بھی پتہ دیا ہے۔ علامہ اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر ملک ہیں اور دونوں کی دوستی پائدار ہے۔ یہ نجی مفادات یا ہنگامی حالات پر منحصر نہیں۔ دونوں کے رشتے گہرے اور حقیقی ہیں۔ تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوتے۔ حکومتوں اور شخصیتوں کی تبدیلی سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ علامہ اشرفی نے وزیراعظم پاکستان اور انکے ہمراہ مملکت پہنچنے والے وفد کے شاندار، پرجوش استقبال پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوگیا کہ سعودی قیادت پاکستانی قیادت کے لئے گہری قدرو منزلت رکھتی ہے۔ ہمیں یہ دیکھ کر فخر اور اعزاز کاا حساس ہوا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے عظیم مہمان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا۔
 

شیئر: