Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے 33فیصد رہائشی بلڈ پریشر کا شکار

دبئی: امارات کے 33فیصد رہائشی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ ملک میں 30فیصد اموات کی وجہ دل کے امراض ہیں۔ یہ بات وزارت صحت کے سیکریٹری کے نائب برائے کلینکس ڈاکٹر حسین الرند نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 31ہزار افراد کا معائنہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ 50فیصد لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔وزارت صحت ملک میں بلڈپریشر کی شرح کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 
 

شیئر: