Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے اور آئر لینڈ کے خلاف ہی کھیلے

 
دبئی:ہندوستانی ٹیم کے سابق بیٹسمین گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کیلئے بہتر یہی ہے کہ وہ زمبابوے اور آئر لینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف ہی کھیلتی رہے ۔پاک ہند میچ سے قبل ایک چینل پر اپنے تبصرے میں ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے سے جیتنے جبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے ہارنے کے باوجود پاکستانی ٹیم انتظامیہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ نہیں کررہی ۔ زمبابوے سے تو ”انڈیا اے‘ ‘بھی جیت سکتی ہے۔ ہندکے مقابلے میں پاکستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ دیکھیں تو یہی بہتر ہوگا کہ پاکستانی ٹیم زمبابوے سے ہی کھیلتی رہے۔ہند کے سابق بیٹسمین کے اس بیان پر ردعمل میں سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت جس صورتحال سے دوچار ہے اس کی بڑی ذمہ داری میڈیا پر بھی عائد ہوتی ہے اور چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے کے بعد ٹیم کو بلا وجہ آسمان پرچڑھا دیا گیا۔ اس میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کسی حقیقی مضبوط حریف کو نیچا نہیں دکھا سکی ۔ سری لنکا، زمبابوے اور آئر لینڈ کے خلاف کامیابیوں پر اسے غیر ضروری طور پر سراہا جاتا رہا جبکہ اس کی کمزوریوں اور خامیوںسے آنکھیں چرائی جاتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ورلڈ کپ میں کامیابی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیا جائے ۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں
 

شیئر: