Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تیسری گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کا آغاز پیر سے

کانفرنس اہم سٹیک ہولڈرز کو ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
ریاض میں تیسری گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کا اغاز پیر سے ہو رہا ہے۔ ’فیوچر ان پروگریس‘ کی تھیم کے تحت اس کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی میکرز، فکری رہنما اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ کانفرنس 26 سے 27 جنوری 2026 تک کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سیٹر میں منعقد ہوگی۔
سعودی وزیر افرادی قوت احمد الراجحی نے کہا’شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ہونے والی کانفرنس کام کے مستقبل پر بین الاقوامی مکالمے کو آگے بڑھانے اور مشترکہ چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے جو لیبر مارکیٹ کو تبدیل کررہے ہیں۔‘
’ یہ کانفرنس اہم سٹیک ہولڈرز کو ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں وہ تجربات کے تبادلے کے ذریعے مشترکہ وژن تشکیل دے سکتے ہیں۔‘
اس سال کانفرنس میں 100 ملکوں سے دس ہزار سے زیادہ شرکا، 40 سے زیادہ وزرا، بین الاقوامی تنظیموںِ، نجی شعبے اور اداروں نمائندے شامل ہیں۔ کانفرنس میں 50 سے زیادہ سیشنز سے 200 سے زیادہ سپیکرز خطاب کریں گے۔
سعودی وزارت افرادی قوت کی زیر سرپرستی منعقدہ کانفرنس میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، ورلڈ بینک، یو این ڈیولپمنٹ پروگرام، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن، اقوام متحدہ کی ٹورازم آرگنائزیشن، آو آئی سی کا لیبر سینٹر، کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل اور مسک فاونڈیشن شامل ہیں۔

کانفرنس کے ایجنڈے میں ایک وزارتی اجلاس شامل ہے، جبکہ متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
کانفرنس میں مباحثوں کے ذریعے عالمی لیبر مارکیٹ کے چیلنجز پر توجہ دی جائے گی جس سے افرادی قوت کی ترقی میں سعودی عرب کی قیادت مزید مستحکم ہوگی۔
یاد رہے سعودی عرب عالمی سطح پر لیبر مارکیٹ کے چیلنجز، افرادی قوت کی تربیت اور مہارت میں ترقی کے شعبوں میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ  آگے بڑھ رہا ہے۔
ان اقدامات میں تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کو بہتر بنانے کے علاوہ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی لیبر مارکیٹ کے لیے روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو تیار کرنا شامل ہے۔

 

شیئر: