Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ بک فیئر میں سعودی وزارت اسلامی امور کا پویلین، 70 ہزار وزیٹرز

دورے کے دوران پویلین کے متنوع مذہبی اور تعلیمی مواد کا جائزہ لیا ( فوٹو: ایس پی اے)
مصر میں قطر کے سفیر شیخ جاسم آل ثانی نے قاہرہ انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی وزارت اسلامی امور کے پویلین کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق قطری سفیر نے دورے کے دوران پویلین کے متنوع مذہبی اور تعلیمی مواد کا جائزہ لیا۔ پویلین نے تقریبا 70 ہزار وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
بک فیئر تین فروری تک مصر کے انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں جاری رہے گا۔ 83 ملکوں کے ایک ہزار 457 پبلشنگ ہاوسز شرکت کر رہے ہیں۔
 سعودی وزارت نے بک فیئر میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس کی پبلیکیشنز کی نمائش کی،  قرآن کی طباعت اور تقسیم کے مراحل سے آگاہ کیا۔ قرآن مجید کے نسخے ہدیہ کے طور پر پیش کیے گئے۔
قطری سفیر نے قرآن کی خدمت اور اس کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ پویلین کی تنظیم اور معیار کی تعریف کی۔
پویلین میں اسلامک ای لائبریری، اور ڈیجیٹل انیشیٹو، جس میں رشد ایپ اور کثیر لسانی ورچوئل حج ایپ شامل ہے۔

وزیٹرز جدید انٹرایکٹو ٹیکنالوجی کے ذریعے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کے ورچوئل رئیلٹی وزٹ کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔
بک فیئر میں سعودی وزارت اسلامی امور کی شرکت اسلام کے فروغ، مسلمانوں کی سپورٹ اور عالمی سطح پر ثقافتی اور فکری سرگرمیوں کو بڑھانے میں سعودی عرب کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

 

شیئر: