Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے سال پیدائش کے مطابق منتخب کرسکیں گے

    ابوظبی - - - -متحدہ عرب امارات کے سیاحتی و تجارتی مرکز دبئی میں محکمہ مواصلات نے شہریوں کے لیے  نئی اور منفرد سروس متعارف کرائی ہے جس کے مطابق کوئی بھی اماراتی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے سال پیدائش کے مطابق منتخب کرسکتا ہے۔محکمہ کی طرف سے کوڈ کے طور پر ڈبلیو کی ایک علامت مقرر کی ہے جو  5 مخصوص خانوں میں سے اپنے پسندیدہ نمبر پلیٹ کے انتخاب کا موقع فراہم کرے گی۔ سروس کے ذریعے کوئی بھی اماراتی شہری اپنے سال پیدائش کے مطابق اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا سکتا ہے۔ اس نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے 1670 درہم فیس مقرر کی گئی ہے۔ کوئی بھی شہری اپنے سال پیدائش کے مطابق نمبر پلیٹ لے سکتا ہے اور سال تبدیل ہونے کے بعد اسے بدل سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -ابوظبی میں بزنس کرنے کے لئے دفتر کھولنا ضروری نہیں

شیئر: