Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی کوچ رولینٹ اولٹمین عہدے سے مستعفی

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اختلافات بڑھنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، حسن سردار کو ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے رویئے سے نالاں رولینٹ اولٹمین نے وطن واپسی کی تیاری بھی کرلی ہے۔ رولینٹ اولٹمین کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف ایسا ماحول پیدا نہیں کررہی جو میری توقعات پر پورا اترتا ہو ۔ ایسے حالات میں بہترین ٹیم بنانا مشکل ہے۔دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام ہیڈ کوچ کے فیصلے سے پریشان ہیں اور وہ اولٹمین سے فیصلہ واپس لینے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم فیڈریشن نے مستعفی ہونے کی خبر کی تردید بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اولٹمین کی اہلیہ بھی ان کے پاکستان جانے کی مخالفت کررہی ہیں۔ ڈچ کوچ کو قومی ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور پی ایچ ایف حکام کویقین ہے کہ رولینٹ پاکستانی ٹیم کے ساتھ معاہدہے کی پاسداری کریں گے، ان کا معاہدہ ورلڈ کپ تک ہے، ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن کے باوجود موجودہ صورتحال میں ہاکی فیڈریشن کوچ کی تبدیلی کا نہیں سوچ رہی اور حکام اولٹمین کے خدشات کو دور کرنے پر تیار ہیں تاہم اگر رولینٹ اولٹمین اپنے فیصلے سے دستبردار نہ ہوئے تو ان کی جگہ حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ نئے پروگرام کے تحت دو دن تاخیر کے ساتھ کراچی میں 24 ستمبر کو کھلاڑیوں کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: