Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایفل ٹاور کے سووینیئر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پیرس ....  پولیس نے افریقی تارکین وطن  کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایفل ٹاور کے چھوٹے ماڈل جو تقریباً20ٹن وزنی ہیں برآمد کرلئے۔ یہ گروہ ایفل ٹاور آنے والے سیاحوں کو یہ سووینیئر فروخت کیا کرتے تھے اور اسکے لئے ایک یورو چارج کیا کرتے تھے۔ اس گروہ کو کئی مرتبہ علاقے سے بیدخل کیا گیا ہے مگر یہ پھر وہاں آجاتے ہیں اور اب پولیس کیساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیل  رہے ہیں۔ پولیس نے اس قسم کے ماڈلز تیار کرنے والے چینی ہول سیلرز کی دکانوں پر بھی چھاپہ مارا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -گاہک کاآرڈر نہ لینے پر شاپنگ مال کی خاتون کارکن برطرف

شیئر: