Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم جی، سچ بولئے!شتروگھن سنہا

پٹنہ۔۔۔۔فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند وکے بیان پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی سے رافیل سودے پروضاحت کرنے کی درخواست کی۔سنہا نے ٹویٹرپر تحریرکیا کہ متنازعہ سودے کی حقیقت بتانے کیلئے وزیراعظم کے پاس یہ  مناسب وقت ہے۔’’ اب ہمیں کیا کہنا ہے سر جی‘‘، اس معاملے پر سچ بتانے کا صحیح اور مناسب وقت ہے۔ سودے کے ضابطے اور شرائط عام ہونے چاہئیں۔ کیا سودے کے دوران قیمتوں میں 3 مرتبہ اضافہ کیا گیا ؟بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ وزیراعظم جی سچ بولئے اور ملک سچ جاننا چاہتا ہے، پورا سچ۔ یہ عوام ہیں،سب جانتے ہیں۔اس سے قبل راشٹریہ جنتادل کے صدر یادو نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ مترو!رافیل سودے کے گھال میل اور تال میل کی صحیح جانکاری 125 کروڑ باشندوں کو ملنی چاہئے کہ نہیں،ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایماندار چوکیدار ہے تو سچ بتانے میں خوف کس بات کا ؟۔
مزید پڑھیں:- - - -اودڈیشہ میں شدید بارش،طوفان ’’دائے‘‘ساحل سے ٹکراگیا

شیئر: