Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحث و مباحثہ اور اختلافات جمہوریت کے اہم عناصر ہیں ، پرنب مکھرجی

نئی دہلی۔۔۔۔سابق صدر پرنب مکھرجی نے کہا کہ بحث و مباحثہ اور اختلافات جمہوریت کے اہم عنصرہیں۔ مکھرجی نے دہلی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ذاکر حسین (ایوننگ) کالج کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور اسے نظام کا حصہ بننے سے روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ثقافت اور لسانی تنوع اس کی شناخت ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہمارے زمانے میں فاؤنٹین پین سے لیکر دوات تک، سبھی چیزیں درآمد کی جاتی تھیں لیکن آج ہم اپنا سیٹلائٹ بھی بنا رہے ہیں جو بہتر مستقبل کی سمت میں اہم اقدام ہے۔ انہوں نے طلبا سے تعلیم کے ذریعہ ملک میں سماجی مساوات لانے کی اپیل کی۔سابق صدر  نے 60 برس مکمل ہونے پر کالج کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب برقرار رکھنے کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔اس موقع پر دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر یوگیش تیاگی اور کالج کے پرنسپل مسرور احمد بیگ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:- - -  -وزیر اعظم جی، سچ بولئے!شتروگھن سنہا

شیئر: