Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال جسمانی فٹنس کا ضامن

لندن .... سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال جسمانی فٹنس کا ضامن ہے ۔ ان کے استعمال سے پھیپھڑے، سینے کے امراض اور کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں سبزیوں کے استعمال اور فوائد پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق سبز پتوں والی سبزیاں سستی ختم کرتی ہیں اور ان میں پایا جانے والا ہیمو لیکونن خون کے خلیوں میں آکسیجن کو جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق سبز پتوں والی سبزیاں پھیپھڑے ، معدے ، بریسٹ اور قولون کے کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتی ہیں جبکہ ان میں موجود وٹامنز سے شوگر اور لبلبے کے کینسر سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: