Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الغفران قبیلے نے قطر کی شکایت فیفا سے کردی

لندن ...الغفران قبیلے کے لوگوں نے فٹبال ورلڈ آرگنائزیشن کے سربراہ سے قطری حکام کے خلاف شکایات پیش کردیں۔ انکا کہناہے کہ قطری حکام انکے ساتھ انتہائی غیر انسانی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں لہذا ورلڈ فٹبال کپ 2022ء کے پروگرام قطر میں منعقد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ الغفران قبیلے کے6ہزار افراد کو قطر کی شہریت سے محروم کردیا گیا۔ یہ فیصلہ کسی جواز کے بغیر کیا گیا۔ ان کی اراضی پر قبصہ کرلیا گیا اوران کے پلاٹس پر ورلڈ فٹبال کپ 2022ءکی تنصیبات قائم کی جارہی ہیں۔ الغفران قبیلے کے لوگوں نے تمام متاثرین کی شہریت کی بحالی اور سلب شدہ جائدادیں واپس کرنے کے مطالبات بھی پیش کئے ہیں۔ 
 

شیئر: