Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین پاور لفٹنگ ٹیم10میڈل لیکر پاکستان واپس

لاہور:دبئی میں ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئین شپ میں4بہنوں سمیت 9خواتین اور ایک مرد کی جانب سے میڈلز جیتنے والی پاکستانی ٹیم10میڈل لیکر وطن واپس پہنچ گئی ۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میئرنے ٹیم کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے تاہم کچھ کھلاڑیوں کو گھر جانے کیلئے کرائے کی ٹیکسیاں حاصل کرنا پڑیں ۔ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ4 بہنوں نے ایک ساتھ کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کی اور چاروں نے میڈلز بھی جیتے ۔ اس چیمپیئن شپ میں 9 میڈلز خواتین ایتھلیٹس نے جیتے جبکہ ایک میڈل پاکستانی مرد کھلاڑی کے حصے میں آیا ۔ ویمنز پاورویٹ لفٹرز نے3 گولڈ ، 4 سلور اور 2 برانز میڈلز اپنے نام کئے۔ مجموعی نتائج کے مطابق پاکستان نے سینیئرز ایونٹ میں رنراپ ٹرافی وصول کی۔جونیئرز کیٹیگری میں تیسری پوزیشن پاکستان کو ملی ۔ ان چار روزہ مقابلوں میں وریرونیکا سہیل نے گولڈ، سیبل سہیل نے برانز، رابعہ شہزاد نے سلور میڈل اپنے گلے میں ڈالا۔ سنیہا غفور نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ٹوئنکل سہیل نے گولڈمیڈل لے کر اپنی برتری ثابت کی۔ نادیہ مقصود نے سلور میڈل، مریم نے برانز، رابعہ رزاق نے سلور میڈل لے کر پاکستانی میڈلز کی تعداد کو بڑھایا۔ نزہت جبین نے ماسٹرز ٹو کیٹیگری میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا۔ راشد ملک نے سلور میڈل جیتا۔ جہانزیب اقبال نے پانچویں، جاوید اقبال نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: