Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خون میں زہر پھیلنے سے یومیہ 175اموات

ریاض ...سعودی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں خون میں زہر پھیلنے پر یومیہ 175افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ سالانہ مرنے والوں کی تعداد 64ہزار تک پہنچ گئی۔الوطن اخبار کے مطابق وزارت صحت نے تازہ ترین جائزہ شائع کیا ہے۔ یہ 7اسپتالوں کے اعدادوشمار پر مشتمل ہے۔ اس سے پتہ چلا ہے کہ مملکت میں خون میں زہر پھیلنے کا عارضہ بڑھتا چلا جارہا ہے۔ جائزے میں 5858افراد شامل ہوئے۔ ان میں 17فیصد کا کہناہے کہ انہیں اس مرض کا علم ہے جبکہ73فیصد نے لاعلمی اور 10فیصد نے سطحی قسم کی معلومات کا اقرار کیا ہے۔
 

شیئر: