Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ، فوجی ہلاک

سرینگر۔۔۔۔جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعرات کو سیکیورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں عسکریت پسند  اورایک فوجی ہلاک ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی مہم ٹیم (ایس او جی) نے اننت ناگ کے علاقے دورو کامحاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔سیکیورٹی فورس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا۔انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -تلنگانہ کانگریس کے سینیئررہنما کے مکانات پرآئی ٹی کے چھاپے

 

شیئر: