Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت60لاکھ مکانات تعمیرکئے جائیں گے

نئی دہلی۔۔۔۔وزارت آبادکاری اور شہری ترقیات نے وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت شہری علاقوں میں 6لاکھ سے زائد سستے مکانات کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی۔ ابتک منظور شدہ رہائشی عمارتوں کی تعداد 60لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ پمفلٹ کے مطابق مرکز کی منظوری و نگرانی کمیٹی کی 38ویں میٹنگ میں مختلف ریاستوں کیلئے رہائشی اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر میں اضافہ کرتے ہوئے6لاکھ26ہزار488مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔ریاست اتر پردیش میں 2لاکھ34ہزار879اور آندھرا پردیش میں 40ہزار559،مدھیہ پردیش میں 74 ہزار631،چھتیس گڑھ میں 30 ہزار371، بہار میں 50 ہزار17،گجرات میں 29 ہزار185، مہاراشٹر میں 22 ہزار265اور تامل ناڈو میں 20 ہزار794سستے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔میٹنگ میں 11ریاستوں میں نئی رہائشی اسکیم کا مسودہ پیش کیا گیا۔وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت اب تک60لاکھ28ہزار608مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بہار : چڑیا گھر کے باہر فٹپاتھ پر بچوں کو سلانے کے الزام میں پرنسپل معطل

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: