Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں، احسان مانی

 
دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ جو لوگ کرکٹ کپتان سرفراز احمد پر تنقید کررہے ہیں وہی ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے اور ایک ٹورنامنٹ کی وجہ کسی کو اس طرح ہدف بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ سرفراز احمد اور ان کی ٹیم آئندہ سیریز میں بہتر کھیل پیش کرے گی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم بہتر کارکردگی نہیںدکھا سکی اور اب سرفرازکی قیادت پر اعتراضات کئے جا رہے ہیں۔ احسان مانی نے سرفراز پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب تک ٹیم جیتے تو کپتان کی بہت تعریفیں ہوتی ہیں کہ اس سے اچھا کپتان اور کھلاڑی کوئی نہیں، اب ہم ایشیا کپ میں ہارگئے ہیں تو سرفراز میں تمام خرابیاں پیدا ہو گئی ہیں ۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور فی الحال ٹیم میں کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کا کوئی ارادہ نہیں۔نائب کپتان کی تقرری کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کروں گا،ان سے ایشیا کپ میں مجموعی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا اور ٹیم کے ناقص کھیل کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش ہوگی۔ احسان مانی ان دنوں دبئی میںہیں جہاں انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی اور اب انھیں انگلینڈ روانہ ہونا ہے جہاں سے7اکتوبر کو ان کی لاہور واپسی ہوگی۔ چیئرمین بورڈ یکم سے3 اکتوبر تک دبئی میں آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ کیخلاف پاکستانی بورڈ کے ہرجانہ کیس کی سماعت کے حوالے سے بھی مشاورت کر تے رہے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 
 

شیئر: