Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو اولمپکس : تیاریاں شروع، دہشتگردی کو ناکام بنانے کی ریہرسل

ٹوکیو: جاپان میں ہونیوالے اولمپکس 2020 کی تیاریاں ابھی سے ہونے لگیں ، سیکیورٹی ریہرسل کی گئی ۔ اس ریہرسل میں مبینہ دہشت گرد کی کارروائی کو کتے کی مدد سے ناکام بنایا گیا۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ سے پہلے سیکیورٹی حکام کا امتحان، انتظامات کو تسلی بخش بنانے کے لئے خصوصی ڈرلز کی گئیں۔ مبینہ دہشت کی کارروائی کو سدھائے ہوئے کتے کی مدد سے ناکام بنانے کے لئے خصوصی ایکشن کیا گیا۔عوام کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کے تعاون کی بھی جھلک دکھائی گئی، کارڈز کے اسکیننگ سسٹم کو بھی چیک کیا گیا، بم ڈسپوزل ٹیم نے بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے دکھائے اور ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کی بھی مشقیں کی گئیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: