Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجر فیڈرر کا ڈیوس کپ اور ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ی کا اعلان

باسل: سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹارعالمی نمبر 2 راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اولمپکس میں بھی ایکشن میں نہیں ہوں گے۔ماہرین نے فیڈرر کے اس اقدام کو ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ قراردیدیا۔ 36 سالہ فیڈرر نے کہا کہ ڈیوس کپ ایونٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن کہ اب میں اس ٹورنامنٹ میں سوئٹزلینڈ کی نمائندگی نہیںکرسکوں گا۔ ٹوکیو اولمپکس کو بھی اپنا ہدف نہیں بنایا ۔ٹوکیو اولمپکس میں نہ کھیلنے پر یقینی طور پر افسوس ہوا تھا لیکن ابھی ٹوکیو اولمپکس کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔ سوئس ٹینس اسٹار نے کہا کہ کھیلوں کے اس عالمی میلے میں دو بار اپنے ملک کا پرچم بردار رہا ہوں جو بڑا اعزاز ہے ایک بار سونے کا اور ایک بار چاندی کا تمغہ بھی جیتا ہے ،اس لئے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اولمپکس میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے اس سے زیادہ کامیں نہیں سوچتا۔ فیڈرر کے ان خیالات کے بعدمبصرین کا کہنا ہے کہ شاید وہ عالمی ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں۔ 

شیئر: