جکارتہ۔۔۔ انڈونیشیاء میں سونامی اور شدید زلزلہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 800 ہوگئی جبکہ ہسپتالوں میں اس وقت سیکڑوں زخمیوں کو طبی امد اددی جارہی ہے ۔پالو نامی ساحلی شہر میں سیکڑوںافراد شدید زخمی ہوئے جبکہ تباہ شدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوںکے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کارکنوں کو مزید علاقوں میں ملبہ ہٹانے کیلئے طلب کئے جانے کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔ انڈونیشیاء کے وسطی جزیرے سلاویسی میں 3 لاکھ 50 ہزار کی آبادی والے شہرمیں1.5 میٹربلند سونامی لہروں کے بعد مذکورہ بالا یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متاثرین خوراک اور پانی کی تلاش میں کوشاں ہیں۔