Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنس کی اپنے بچوں کیساتھ چہل قدمی

ڈینڈی .... ڈینڈی کے ایک  نواحی علاقے میں صبح سویرے  ایک عجیب منظر نظرآیا۔  یہ  وہ وقت  تھا جب کچھ لوگ چہل قدمی کیلئے جنگلات اور باغات کی جانب نکل آئے تھے اور کچھ لوگ اپنے کسی کام سے آمد ورفت کررہے تھے۔ اسی دوران کچھ لوگوں کو  سڑک سے گزرنے والے ایک ہنس کا کنبہ نظر آیا۔ یہ مادہ ہنس اور  نر ہنس دونوں اپنے 7بچوں کے  ساتھ بڑے منظم اور  شائستہ انداز میں سڑک پار کررہے تھے۔  راستہ زیادہ کشادہ نہیں تھا اسلئے گاڑیاں بہت سنبھل سنبھل کر چل رہی تھیں۔ اپنے بچوں کی رہنمائی کیلئے بچوں کے ’’والدین ‘‘ انکے آگے چل رہے تھے۔ یہ  خوبصورت اور دلفریب منظر بہت سے لوگوں نے دیکھا مگر کچھ لوگوںنے موقع سے  فائدہ اٹھاتے ہوئے اس واقعہ کی  تصاویر اور  وڈیو  نیٹ پر جاری کردیں۔  یہ  تصاویر   ڈینڈی کے  وائٹ فیلڈ علاقے میں  اتاری گئی ہیں او ر جاری  ہونے والی وڈیو بنانے کا سہرا ریس رابرٹسن نامی ایک سحر خیز شخص کے سر ہے جو ٹھیک اسی وقت ایک بس میں سفر کررہا تھا اور اسکی نظر اس منظر پر پڑی۔ وڈیو تیار کرنے والے شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ڈینڈی یونیورسٹی کا طالب علم ہے  اور اسکاکہناہے کہ فیس بک پر یہ وڈیو جاری ہوتے ہی مقبول ہوگئی۔ سب سے  بڑی بات یہ تھی کہ ہنس کے بچے  بڑے سلیقے سے  قطار بنائے  والدین کے پیچھے چل رہے تھے۔ مقامی حکام نے کہا ہے کہ بطخوں کی  یہ سحر خرامی انکے لئے بہرحال خطرناک تھی اسلئے لوگوں کو چاہئے کہ  وہ اگر اس  طرح کا منظر کہیں  دیکھیں تو اس بات کی کوشش کریں کہ انکے آنے جانے، چلنے پھرنے اور ڈرائیونگ کی وجہ سے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔

 

شیئر: