Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں ڈرائیور نے گاڑی کنکریٹ پول سے ٹکرا دی

زنجیانگ.... مشرقی چین کے اس علاقے میں ایک انتہائی ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈرائیو رنے اپنی کار اپنے آگے چلنے والے ایک ایسے ٹرک کے پیچھے لگادی جس پر کنکریٹ کا بنا ہوا بہت بڑا کھمبا (پول) لدا ہوا تھا۔ سفید گاڑی اس شدت سے ٹرک سے ٹکرائی کہ  وہ  تقریباً تباہ  ہوگئی مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ  ڈرائیور کو معمولی  زخم آئے اور مجموعی طور پر ٹھیک ٹھاک رہا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ٹرک پر لدے ہوئے کنکریٹ پول کا ایک بڑا حصہ سفید کار کے آر پار ہوگیا۔  یہ حادثہ اتنا ہی  ہولناک تھا کہ  جس نے بھی اس حادثے کا سبب بننے والے  ڈرائیو رکو دیکھا وہ حیران رہ گیا کیونکہ وہ زندہ سلامت تھا۔ اسے معمولی زخم آئے تھے ۔ انکے لئے برائے نام مرہم پٹی کی ضرورت تھی ۔ یہ  واقعہ موٹر وے پر پیش آیا۔ مقامی میڈیا اورپولیس کا کہناہے کہ ٹرک ڈرائیور  غیر قانونی طور پر اتنا وزنی کنکریٹ پول اٹھائے  سڑک سے گزر رہا تھا جبکہ اس کے پاس ٹرک ڈرائیونگ کا لائسنس بھی نہیں تھا۔  واضح ہو کہ اس قسم کے حادثات بہت کم ہی پیش آتے ہیں مگر ٹریفک پولیس کی بڑی تعداد چونکہ صرف شہری آبادی  والے علاقوں میں متعین کردی جاتی ہے  اسلئے  قصبات اور دیہی علاقوں میں ٹریفک پولیس  نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے  اور غیر ذمہ دار ڈرائیوروں کو اپنی من مانی کا موقع مل جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -آئس لینڈ: برفانی تودہ ٹکڑوں میں بہنے لگا
 

شیئر: